کراچی، ڈینگی کے مزید 167 کیس رپورٹ

  کراچی، ڈینگی کے مزید 167 کیس رپورٹ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈینگی سرویلنس سیل نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کے مزید 167 نئے کیس جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈینگی سرویلنس سیل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کیدوران ڈینگی کے 167 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی، رواں ماہ صرف 10 دن میں 1517 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں ماہ پورے سندھ میں 1641 کیس سامنے آئے۔ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 563 ہوگئی ہے جبکہ پورے سندھ میں 4 ہزار 858 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -