خصوصی بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، سید قاسم نوید قمر

  خصوصی بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، سید قاسم نوید قمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ہر سطح پر خصوصی افراد اور بچوں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے اور حال ہی میں سندھ کابینہ نے سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے. یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں کاظم ٹرسٹ کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ کانفرنس کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کہی۔ اس موقع پر معروف شخصیات فیصل قریشی، جنید اکرم، اکبر چوہدری اور علی گل پیر نے بھی خطاب کیا۔ اس کانفرنس کا اہتمام بچوں میں توجہ کی کمی ہائپر ایکیٹو، سیکھنے میں دشواریوں کے امور کو اجاگر کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ سید قاسم نوید قمر نے مزید کہا، 'خصوصی بچے معاشرے کا حصہ ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ خصوصی توجہ، محبت اور خیال کے ساتھ برتاؤ کرنا چاہئے تاکہ وہ عام زندگی گزار سکیں '۔

مزید :

صفحہ آخر -