جمیل سومرو کی انتخابی مہم ایکسائزڈپارٹمنٹ چلارہا ہے،نصرت سحرعباسی

  جمیل سومرو کی انتخابی مہم ایکسائزڈپارٹمنٹ چلارہا ہے،نصرت سحرعباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری ایم پی اے نصرت سحر عباسی نندکمار کوگلانی وریام فقیر علی غلام نظامانی اور دیگر نے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ لاڑکانہ کے دفاتر سے زرداری لیگ کے جھنڈے اور بینرز ملنے کے بعد ایکسائز کے کرپٹ اور ڈرامہ باز منسٹر مکیش کمار چاولہ اپنی چوری چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں یہ سب کچھ اسی کے حکم پر ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مکیش کمار چاولہ اپنی وزارت پکی کرنے کے لیے ایسی حرکات ماضی میں بھی استعمال کرتے آئے ہیں۔جمیل سومرو کی انتخابی مہم پر ہونے والے تمام اخراجات ایکسائیز ڈپارٹمنٹ سے کیے جارہے ہیں انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ مکیش کمار چاولہ الیکشن پر اثر انداز ہورہا ہے اس لیے ان کو فوری طور پر وزارت اور ایم پی اے سے ہٹایا جائے تاکہ لاڑکانہ کے پی ایس 11 میں ہونے والے ضمنی انتخابات شفاف ہوسکیں انہون نے مزید کہا کہ زرداری لیگ چاہے جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کرے جس طرح پہلے لاڑکانہ کی عوام نے 12ہزار کی لیڈ سے جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی عباسی کو کامیاب کروایا تھا اسی طرح سے اب بھی معظم علی عباسی کو بڑی اکثریت سے کامیاب کرکے لاڑکانہ کے تباہی و بربادی کا بدلہ لے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -