لنگروں سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے، جسٹس (ر) وجیہہ الدین

  لنگروں سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے، جسٹس (ر) وجیہہ الدین

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہ الدین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کے پاس مہنگائی، روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات کا فقدان، بے گھروں کی منفی آبادکاری کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تھا۔ جس میں بے نظیر اور بھٹو خاندان کا آج تک ایک پیسہ نہیں لگا۔ جبکہ موجودہ حکومت کے پاس ان مسائل کا علاج لنگر خانے ہیں۔ اصولی طور پر عام لوگ اتحاد انکم سپورٹ پروگرام یا لنگروں کیخلاف نہیں۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو پکی پکائی مچھلی پلیٹ پر مستقل بنیادوں پر پیش کرنے کے بجائے انہیں مچھلی پکڑنے کے گْر اور اوزار مہیا کئے جائیں۔ اس طرح روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ جس کے نتیجے میں حکومت کو ٹیکس ملتا ہے۔ اس ٹیکس سے گھر تعمیر ہوتے ہیں۔ حکومت تعلیم و صحت کی سہولیات کا انتظام بآسانی کر سکتی ہے۔ جسٹس وجیہ نے کہا کہ روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کا قلع قمع وقافی، صوبائی یا بلدیاتی حکومتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ تمام داخلی سیاست نوکریوں کیلئے ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -