کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، ملیحہ لودھی

کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، ملیحہ لودھی
کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، ملیحہ لودھی

  



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، حق خودارادیت کا نہ ملناغیرقانونی تسلط اور ظلم کو فروغ دیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے مسئلہ کشمیر پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت منظم اندازمیں کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ نوآبادیت کے خاتمے کی بحث کشمیر کا مسئلہ ختم کیے بغیر نامکمل ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، حق خودارادیت کا نہ ملناغیرقانونی تسلط، ظلم کو فروغ دیتا ہے۔ملیحہ لودھی نے نوآبادیت کے خاتمے کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر یواین کے ایجنڈے پرتصفیہ طلب مسائل میں سے ایک ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد