بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے، ڈاکٹر اسد مجید خان

بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے، ڈاکٹر اسد مجید خان
بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے، ڈاکٹر اسد مجید خان

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے باعث خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی رچمنڈ سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو لگے تیسرا مہینہ ہونے کو ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے باعث خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد