چیئرمین سینیٹ 3 روزہ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تین روزہ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ تین روزہ نجی دورے پر وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق بھی صادق سنجرانی کے ہمراہ ہیں، سینیٹر غوث نیازی، محمد ایوب، سینیٹر دلاور خان اور سید عباد حسن بھی وفد میں شامل ہیں۔
صادق سنجرانی نے وفد کے ہمرا مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی، چیئرمین سینیٹ نے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔چیئرمین سینیٹ وفد کے ہمراہ کل عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے، وہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔