لاہور، نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں نازیبا تصویروں کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ایک شخص کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق متاثرہ خاتون انیتا نے شکایت درج کرائی تھی کہ ملزم پرویز نازیبا تصویروں کے ذریعے سے بلیک میل کررہا ہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کے موبائل فون سے تصویریں اور دیگر مواد بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔