ٹوکیو میں خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی،14 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی

ٹوکیو میں خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی،14 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی
ٹوکیو میں خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی،14 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی،بدترین طوفان سے 14 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق ٹوکیو میں خطرناک سمندری طوفان نے شدید تباہی مچا دی،طوفانی لہروں نے کئی گھروں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا جبکہ کھمبے اکھڑنے سے لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے کئی علاقوں میں تیز ہواو¿ں اورطوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ طوفانی بارشوں سے ہزاروں لوگوں کوپانی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی، تیزبارش سے ٹوکیو سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے