گوجرانوالا،ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کا سرغنہ گرفتار

گوجرانوالا،ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کا ...
گوجرانوالا،ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کا سرغنہ گرفتار

  



گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کے سرغنہ فیصل ملک کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے رائے نصر اللہ نے کہا کہ فیصل ملک کا نام وزرات داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا ،ملزم کےخلاف گجرات میں28 ،لاہور میں 14 اورگوجرانوالہ میں 6مقدمات درج ہیں اس کے علاوہ ملزم فیصل ملک کےخلاف اسلام آباد اور فیصل آباد میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر رائے نصر اللہ نے کہا کہ ملزم 2008 سے انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا ہے،گروہ زمینی راستے سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہے،گروہ اب تک 4ہزار سے زائد افراد کو مختلف ممالک میں سمگل کر چکا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ