کوہلی کی طوفانی بیٹنگ، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی باولر نے اپنے ہی کیپر کو گروانڈ میں ’ گالی ‘ دیدی

کوہلی کی طوفانی بیٹنگ، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی باولر نے اپنے ہی کیپر کو ...
کوہلی کی طوفانی بیٹنگ، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی باولر نے اپنے ہی کیپر کو گروانڈ میں ’ گالی ‘ دیدی

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 254رنز کی اننگ کھیلی او رکئی بڑے بڑے ریکارڈ بھی توڑ دیئے تاہم اس میچ کے دوران کوہلی کی طوفانی بیٹنگ نے افریقی پلیئرز کو حواس باختہ کر دیا اور وہ میدان میں ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر کیگاسور باس اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کے درمیان اس وقت گرما گرمی ہو گئی جب رباد نے گیند کروائی اور بھارتی بلے باز جدیجا نے دفاعی شاٹ کھیلی جس پر فیلڈر نے گیند وکٹ کیپر ڈی کاک کی جانب پھینکی لیکن وہ اس کی طرف متوجہ نہیں تھے جس پر جدیجا اور کوہلی کو سنگل بنانے کا موقع مل گیا ، یہ صورتحال دیکھ کر باولر سے خاموش نہ رہا گیا اور انہوں نے نازیبا جملہ کہا اور پھر دونوں کے درمیان گرما گرمی ہو گئی ۔

مزید : کھیل