تاجروں نے وزیراعظم عمران خان کے کس ساتھی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ؟ حیران کن خبر آ گئی

تاجروں نے وزیراعظم عمران خان کے کس ساتھی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ؟ ...
تاجروں نے وزیراعظم عمران خان کے کس ساتھی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ؟ حیران کن خبر آ گئی

  



کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ کے مطابق تاجروں کی تنظیم نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے حکومت کے خلاف پہلی آواز اٹھادی ہے ،تاجروں کا کہنا ہے کہ بھاری ٹیکسز اور غیر ضروری ڈیوٹیز نے برآمدات کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ معاشی رفتار کو بھی سست کردیا ہے۔چیمبرز آف کامرس کے سینئر نائب صدر مظہر ناصر کے مطابق ملک میں معاشی بدامنی کا راج ہے۔سابق صدر فیڈریشن ہاوس خالد نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ ٹیکس جمع کرنے پر مرکوز ہے، آسان کاروبار کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔فیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملکی 120 تاجر صنعت کار اور ایسوسی ایشن کی نمائندہ تنظیم ہے جس نے معاشی معاملات پر سوال اٹھادیا ہے۔

مزید : قومی