جے یوآئی،ن لیگ رہنمائوں کے درمیان آج پشاورمیں ملاقات طے ،(ن)لیگ نے وفدکاباضابطہ اعلان کردیا

Oct 13, 2019 | 11:50 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی)اورن لیگ رہنماؤں کے درمیان آج پشاورمیں ملاقات طے ہو گئی ، (ن)لیگ نے وفدکا باضابطہ اعلان کردیا ،لیگی وفدمیں احسن اقبال،مریم اورنگزیب،امیرمقام شامل ہیں،ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف نے 3رکنی وفد تشکیل دے دیا،وفدکی قیادت پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کریں گے،ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ وفد میں امیرمقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے،وفد آج مولانا فضل الرحمان سے پشاور میں ملاقات کرےگا،لیگی وفدجے یوآئی(ف)قیادت کونوازشریف کاخط پیش کرےگا ، نوازشریف کی تجاویزاورروڈمیپ سے بھی آگاہ کیاجائےگا،وفد آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کرےگا۔

مزیدخبریں