لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے حوصلے بلند ،بھارتی جارحیت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے،وزیراعظم آزادکشمیر

لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے حوصلے بلند ،بھارتی جارحیت سے خوفزدہ نہیں ...
لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے حوصلے بلند ،بھارتی جارحیت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے،وزیراعظم آزادکشمیر

  



مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے حوصلے بلند ہیں،بھارتی جارحیت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے شیخ خلیفہ زید ہسپتال مظفرآبادکادورہ کیا،وزیراعظم آزادکشمیر نے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کی اور زخمی افراد میں امدادی رقوم کے چیک بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زخمی افراد کے علاج معالجے کےلئے اخراجات آزادکشمیر حکومت برداشت کرےگی، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر لائن کے اس پار ہمارے بھائی قربانیاں دے رہے ہیں، آزادکشمیر میں خونی لکیر پر بسنے والے قربانیوں میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں،راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کرمعصوم شہریوں کونشانہ بناتی ہے،پاک فوج دوسری جانب شہری آبادی پر فائرنگ نہیں کرتی،وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے حوصلے بلند ہیں،بھارتی جارحیت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد