کوئی شک نہیں مہنگائی میں اضافہ ہوا ،لیکن دکانداروں نے خودسے بھی مہنگائی کر رکھی ہے،میاں محمود رشید

کوئی شک نہیں مہنگائی میں اضافہ ہوا ،لیکن دکانداروں نے خودسے بھی مہنگائی کر ...
کوئی شک نہیں مہنگائی میں اضافہ ہوا ،لیکن دکانداروں نے خودسے بھی مہنگائی کر رکھی ہے،میاں محمود رشید

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرہاﺅسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،لیکن دکانداروں نے خودسے بھی مہنگائی میں اضافہ کررکھا ہے ۔

میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں گرفتار ہیں ،پاکستان کی تاریخ میں کشمیر پرایسا وقت کبھی نہیں آیا،مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے،مولانا فضل الرحمان دھرنے کی بات کررہے ہیں ،مولانا اور ان کے دھرنے کا سامناکرنے کیلئے تیار ہیں ،انہوں نے کہا کہ وقت توآنے دیں کنٹینراورکھانا بھی فراہم کر دیں گے ۔

وزیر ہاﺅسنگ پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،لیکن دکانداروں نے خودسے بھی مہنگائی میں اضافہ کررکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھوڑا مشکل وقت ہے حالات راتوں رات ٹھیک نہیں ہو سکتے،ملک ہمیں بدترین معاشی صورتحال میں ملا تھا ٹھیک کرنے میں وقت تو لگے گا،میاں محمود الرشید نے کہا کہ دھرنے والے فضل الرحمان کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ،مولانا کو نازک صورتحال میں کشمیر کاز پر دھرنا دینا چاہئے تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور