عمرکوٹ میں ڈینگی بے قابو، مزید 9 افراد میں وائرس کی تصدیق

عمرکوٹ میں ڈینگی بے قابو، مزید 9 افراد میں وائرس کی تصدیق
عمرکوٹ میں ڈینگی بے قابو، مزید 9 افراد میں وائرس کی تصدیق

  



عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) ضلع عمر کوٹ اور اس کے گرد و نواح میں ڈینگی بے قابو ہوگیا۔ مزید 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ عمر کوٹ سٹی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 51 ہوگئی لیکن ڈینگی مار سپرے نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ میں تاحال ڈینگی پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔ سول ہسپتال میں پانچ خواتین فریدہ، ریشما، سنی، لچھی، سلمیت سمیت 9 افراد کلیم اللہ، ڈیون، شوکت، کاڈواوڈھ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ عمر کوٹ کے سول ہسپتال میں چار بیڈز پر مشتمل ڈینگی وارڈ قائم کیا گیا اور مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے پر زیر علاج مریضوں کو حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں منتقل کردیا گیا اور گزشتہ دو روز سے ہسپتال میں داخل ایک مریض کو تاحال مچھر دانی بھی فراہم نہیں کی گئی ۔

مچھروں کی بہتات کی وجہ سے ڈینگی وائرس اور ملیریا کے مرض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، تاحال انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر کے بیشتر علاقوں میں مچھر سپرے بھی نہیں کرایا جاسکا۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ