فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج شروع،حماد اظہر وفد کے ہمراہ پیرس پہنچ گئے

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج شروع،حماد اظہر وفد کے ہمراہ پیرس پہنچ گئے
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج شروع،حماد اظہر وفد کے ہمراہ پیرس پہنچ گئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میںآج شروع ہوگا،حماد اظہر وفد کے ہمراہ فیسٹف اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس پہنچ گئے ،اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر غور ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگاجو 18 اکتوبر تک جاری رہے گا،وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں 5رکنی وفد اجلاس میں شریک ہوگا،حماد اظہر وفد کے ہمراہ فیسٹف اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس پہنچ گئے ،وفدمیں وزارت خارجہ اورخزانہ کے انسداد دہشت گردی کے حکام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے 27نکاتی ایکشن پلان پرعمل درآمد کا جائزہ لیا جائےگا،ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 20 نکات پر 100 فیصد پیش رفت ہوئی ہے،پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد کی جامع رپورٹ پیش کرےگا،اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر غور ہو گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد