مظفرگڑھ،پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی بس قبضے میں لے لی

مظفرگڑھ،پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی بس قبضے میں لے لی
مظفرگڑھ،پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی بس قبضے میں لے لی

  



مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی بس قبضے میں لے لی اور پکڑ کر تھانے میں کھڑی کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بس کی رجسٹریشن نہ ہونے اور جعلی نمبر پلیٹ پر قبضے میں لیاگیا،دوسری جانب سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کی نشانہ بنارہی ہے،بس وفاق نے عطیہ کی تھی جس کے کاغذات بھی حکومت کے پاس ہیں۔واضح رہے کہ جمشید دستی کی بس میں شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کی جارہی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /مظفرگڑھ