جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بھارتی نوجوان گراونڈ میں داخل ہو گیا اور روہت شرما کے قدموں میں جا پہنچا لیکن جب پیر چھونے لگا تو کیا ہوا ؟ حیران کن خبر

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بھارتی نوجوان گراونڈ میں داخل ہو گیا اور روہت ...
جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بھارتی نوجوان گراونڈ میں داخل ہو گیا اور روہت شرما کے قدموں میں جا پہنچا لیکن جب پیر چھونے لگا تو کیا ہوا ؟ حیران کن خبر

  



پونے(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک نوجوان مداح گراونڈ میں کود پڑا اور سیدھا روہت شرما کے پاﺅں چھونے پہنچ گیا لیکن اس کے بعد ایسا کام ہو گیا کہ دیکھ کر ہر کسی کی ہنسی نکل گئی

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے دوران روہت شرما سلپ میں فیلڈنگ کررہے تھے جب ایک شائق اچانک فیلڈ میں گھسا اور دوڑتا ہوا ان کے قریب آکر پاو¿ں چھونے کی کوشش کرنے لگا، اسی دوران روہت کا توازن بگڑا اور وہ اسی شائق کے اوپر جاگرے۔دریں اثنا سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر شائقین کے گراو¿نڈ میں گھسنے پر غصے سے بھڑک اٹھے، بھارت میں دورانِ میچ شائقین کا پچ تک پہنچ کر کھلاڑیوں کے قدم چھونااورگلے لگانا معمول بن چکا ہے، گذشتہ روز بھی لنچ کے بعد ایک شائق سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے روہت تک پہنچ گیا۔

مزید : کھیل