پنجاب حکومت کا آزادی مارچ کی حمایت نہ کرنے والے لیگی رہنماؤں اورارکان اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ،وزیراعلیٰ نے تین وزراءکو ذمہ داری سونپ دی

پنجاب حکومت کا آزادی مارچ کی حمایت نہ کرنے والے لیگی رہنماؤں اورارکان ...
پنجاب حکومت کا آزادی مارچ کی حمایت نہ کرنے والے لیگی رہنماؤں اورارکان اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ،وزیراعلیٰ نے تین وزراءکو ذمہ داری سونپ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے آزادی مارچ کی حمایت نہ کرنے والے لیگی رہنماﺅں اور ارکان اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مارچ کے حامی مسلم لیگ ن کے ارکان کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آزادی مارچ کی حمایت نہ کرنے والے لیگی رہنماؤں اورارکان اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعلیٰ نے3صوبائی وزرااورپنجاب کی اہم شخصیت کولیگی ارکان سے رابطوں کی ذمے داری سونپ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حمایت ملنے پران ارکان اسمبلی سے آزادی مارچ مخالف پریس کانفرنس بھی کرائی جائےگی، رابطوں کاآغازمسلم لیگ ن کے ان ارکان سے ہوگاجوماضی میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے مل چکے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مارچ کے حامی مسلم لیگ ن کے ارکان کےخلاف سخت اقدامات کافیصلہ کیا گیا ۔
جبکہ ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کی مخالفت میں ن لیگی ارکان کی اب بھی پارٹی میں اکثریت ہے۔