محمد حفیظ نئے ڈومیسٹک سٹرکچر پر برس پڑے ، بیان جاری کر دیا

محمد حفیظ نئے ڈومیسٹک سٹرکچر پر برس پڑے ، بیان جاری کر دیا
محمد حفیظ نئے ڈومیسٹک سٹرکچر پر برس پڑے ، بیان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ بھی نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور شدید تنقید کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں آنے والی بیروزگاری کی ذمہ داری کون لے گا ، نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر صرف 200 کھلاڑیوں کا خیال رکھ رہا ہے اور 1000 کے قریب کھلاڑی اور مینجمنٹ اسٹاف اس نئے فارمیٹ کی وجہ سے بیروزگار ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر محمد حفیظ نے ردعمل دیا۔ویڈیو میں ڈومیسٹک کرکٹر فضل سبحان کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے کی وجہ سے بھاڑے کی سوزوکی چلانے پر مجبور ہیں۔

مزید :

کھیل -