سانحہ چونیاں کے متاثرہ والدین کی ملزم سے ملاقات،ملزم کا اعتراف جرم

سانحہ چونیاں کے متاثرہ والدین کی ملزم سے ملاقات،ملزم کا اعتراف جرم
سانحہ چونیاں کے متاثرہ والدین کی ملزم سے ملاقات،ملزم کا اعتراف جرم

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ چونیاں کے متاثرہ والدین نے ملزم سہیل شہزاد سے ملاقات کی،ملزم نے چاروں بچوں کے والدین کے سامنے اعتراف جرم کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ چونیاں میں جاں بحق بچوں کے والدین نے ملزم سہیل شہزادسے ملاقات کی،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچوں کے والدین کے سامنے تسلیم کیاکہ اس نے بچوں کواغواکے بعدقتل کیا،والدین نے آر پی او سہیل حبیب تاجک کی نگرانی میں ملزم سے ملاقات کی،متاثرہ والدین نے ملزم سے ملاقات کے بعد مطالبہ کیا کہ درندہ صفت ملزم کوسرعام پھانسی دی جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور