ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر پاکستانی کرکٹر نے عدالت سے رجوع کرلیا

ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر پاکستانی کرکٹر نے عدالت سے رجوع کرلیا
ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر پاکستانی کرکٹر نے عدالت سے رجوع کرلیا

  



لاہور(ویب ڈیسک) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر کرکٹر زاکر خان نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔انہوں نے اپنی درخواست میں چیرمین پی سی پی، وزیراعظم پاکستان اور ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی قذ افی اسٹیڈیم سمیت دیگر متعلقین کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد ریجن انڈر 19 ٹیم کے لیے 60 بچوں میں سے 20 کا انتخاب ہوا، 20 بچوں میں سے درخواست گزار 7 ویں نمبر پر آیا۔کرکٹر زاکر خان نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پی سی پی کے نئے آئین کے تحت علاقائی ٹیمیں ختم کر کے صوبائی سطح پر ٹیمیں بنانے کا قانون آگیا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی سیلکشن کمیٹی نے قوانین کے برعکس رسمی سے ٹرائل کروا کے ٹیم منتخب کی۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے زاکر خان کو نظر انداز کر کے مسترد کر دیا گیا جب کہ درخواست گزار کا گزشتہ ریکارڈ دیگر منتخب کیے جانے والے لڑکوں سے کئی گنا بہتر ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ علاقائی سطح پر بنائی گئی ٹیموں کو بحال کرنے اور سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرٹ پر ٹرائل کروانے کا حکم دے۔

مزید : کھیل /علاقائی /پنجاب