لڑکی کو بلیک میل کرنیوالا نوجوان گرفتار

لڑکی کو بلیک میل کرنیوالا نوجوان گرفتار
لڑکی کو بلیک میل کرنیوالا نوجوان گرفتار

  



لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل لاہور نے موبائل فون پرلڑکی کو بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کرکے اسکے پاس سے موبائل فون اور دیگر مواد اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری سرفراز نے درخواست گزار لڑکی کو موبائل فون پر بلیک میل اور دھمکیاں دینے پرایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم فرحان خالد کو لڑکی کو موبائل فون پر بلیک میل کرنے اور ویڈیو کے ذریعے دھمکیاں دینے پر اسکے گھر پر چھاپہ مارکر اسکے پاس سے موبائل فون اور دیگر مواد برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا اور اس کے خلاف مذید تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور