وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، مختلف امور پر مشاورت

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، مختلف امور پر مشاورت
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، مختلف امور پر مشاورت

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان اس وقت ایران کے دورے پر جہاں ان کی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہوئی جس دوران مختلف امور پر مشاورت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایران پہنچے تو ایئر پورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے استقبال کیا اور شاندار استقبال کیا گیا ، ایرانی صدر کے ساتھ عمران خان کی ایک ماہ میں یہ دوسری ملاقات ہے ، ملاقات میں پاکستانی وفد بھی شریک تھا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور خصوصی معاون زلفی بخاری بھی شامل تھے ۔عمران خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے ۔

مزید : قومی