” مولانا فضل الرحمان کسی سیانے کے ساتھ بیٹھ کر ۔۔“ فواد چوہدری جے یو آئی ایف کے سربراہ کیخلاف میدان میں آ گئے

” مولانا فضل الرحمان کسی سیانے کے ساتھ بیٹھ کر ۔۔“ فواد چوہدری جے یو آئی ایف ...
” مولانا فضل الرحمان کسی سیانے کے ساتھ بیٹھ کر ۔۔“ فواد چوہدری جے یو آئی ایف کے سربراہ کیخلاف میدان میں آ گئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیاہے اور اب فواد چوہدری جے یو آئی ایف کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فضل الرحمان اسلام آباد کے بجائے اسلام کی جستجو کریں ، مولانا فضل الرحمان ملک میں عدم استحکام نہ پھیلائیں ، فضل الرحمان کے مطالبات ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں ، پتہ نہیں مولانا مارچ کیوں کر رہے ہیں ، مولانا پہلے کسی سیانے کے ساتھ بیٹھ کر مطالبات تو بنا لیں ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ میں بڑے عرصے سے اندرونی لڑائی چل رہی ہے ، ن لیگ باضابطہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے ۔

مزید : قومی