جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار ملزم اقبال کے 60 اکاﺅنٹس لیکن 2 اکاونٹس میں کتنی رقم موجود ہے؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ

جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار ملزم اقبال کے 60 اکاﺅنٹس لیکن 2 اکاونٹس میں کتنی ...
جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار ملزم اقبال کے 60 اکاﺅنٹس لیکن 2 اکاونٹس میں کتنی رقم موجود ہے؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ

  



راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) میگامنی لانڈرنگ میں گرفتار ملزم اقبال زیڈ کے60اکائونٹس میں اربوں روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم کے 60 بینک اکائونٹس کا پتہ لگایا گیا جن میں سے 2 اکائونٹس میں 71 ارب روپے سے زائد رقم موجو د ہے، دو بے نامی جائیدادوں کا بھی سراغ لگایا گیا۔چیئرمین نیب کی ہدایت پر چار ستمبر کو لاہور سے گرفتار کئے گئے ملزم کی دستاویزات کے ثبوت منظر عام پر آگئے۔ نیب رپورٹ کے مطابق سندھ کی گیس فیلڈزسے ایل پی جی کاٹھیکہ ملزم کی کمپنی کو دیا گیا، دوران تفتیش جے وی ایل کے60بینک اکائونٹس سامنے آئے،نیب کے مطابق مذکورہ اکائونٹس سے 76 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں اور ابھی اکائونٹس میں 71 ارب روپے سے زائد کی رقم موجود ہے اور دیگر45بینک اکائونٹس کی معلومات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔قومی احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کے مطابق 15 اکتوبر تک ممکنہ طور پر دیگر اکاونٹس کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا جائے گا، ملزم اقبال زیڈکیخلاف حاصل تمام ریکا ر ڈ انتہائی اہم ہے۔نیب کے مطابق میگامنی لانڈرنگ کیس میں ملزم سے مزید تفتیش کی جائیگی اور جے وی ایل سمیت دیگر کمپنیز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے منی لانڈرنگ سے متعلق سوالات کا تسلی بخش جواب دیا اور نہ ہی آس کی قانونی ٹیم اکاو¿نٹس کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرسکی۔ ملزم نے کمپنیوں کے ذریعے پاور سیکٹرسے اربوں کی منی لانڈرنگ کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی