خواجہ سراوں کے ہاتھوں بھی شہریوں کے لٹنے کا انکشاف لیکن ایسے کیسز میں دراصل کون لوگ نشانہ بنے؟ پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا

خواجہ سراوں کے ہاتھوں بھی شہریوں کے لٹنے کا انکشاف لیکن ایسے کیسز میں دراصل ...
خواجہ سراوں کے ہاتھوں بھی شہریوں کے لٹنے کا انکشاف لیکن ایسے کیسز میں دراصل کون لوگ نشانہ بنے؟ پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس کی رپورٹ کے مطابق شہر میں ہونے والی ڈکیتی، چوری اور دیگر وارداتوں میں خواجہ سرائوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پو لیس ذرائع کے مطابق اب تک ڈکیتی چوری کی دس سے زائد وارداتوں میں خواجہ سرا ملوث پائے گئے ہیں جن کی باقاعد گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں جبکہ خواجہ سرا کے ہاتھوں لٹنے والے بیشتر افراد پردیسی بتائے گئے ہیں جو خواجہ سراو¿ں کی جانب سے دعوت گناہ پر خواجہ سرائوں کے ہاتھوں لٹتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف خواجہ سرا شہر کی سڑکوں اور چوراہوں پر بھیک مانگنے کے دوران شہریوں کو واردات کا نشانہ بناتے تھے۔