"سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں" مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے قبل بختاور بھٹو بھی بول پڑیں

"سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں" مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے قبل بختاور بھٹو ...

  



کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات انتقام ہیں۔ نیازی حکومت کے کرپشن کے خلاف اقدامات واقعتاً منافقت اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں۔ میری والدہ کا سیاسی کردار ختم کرنے کیلئے میرے والد پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے بطور سیاسی رہنما جب کبھی جرا¿ت مندانہ قدم اٹھایا ‘جھوٹے الزامات ان کی ذات پر تھوپ دیئے جاتے ہیں۔ ہمارے والد کو پہلے بھی جھوٹے الزامات کے تحت 11 سال جیل میں قید رکھا گیا۔ بعدازاں عدالتوں نے انہیں تمام الزامات سے بری کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمان کی بالادستی‘ انسانی حقوق‘ مساوات اور جمہوریت کے متعلق اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ وہ پرعزم‘ دور اندیش اور بااصول نوجوان سیاسی رہنما ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی