فلمسٹار میرا کی جیکولین فرنینڈس کیساتھ دبئی میں پارٹی، تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

فلمسٹار میرا کی جیکولین فرنینڈس کیساتھ دبئی میں پارٹی، تصاویر اور ویڈیوز نے ...
فلمسٹار میرا کی جیکولین فرنینڈس کیساتھ دبئی میں پارٹی، تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی نامور اداکارہ میرا اور بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایک ساتھ فیشن شو میں شرکت کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی جبکہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس فلم ’باجی‘ میں اداکاری کے شاندار جوہر دکھانے والی اداکارہ میرا نے دبئی میں منعقد ایک فیشن شو میں شرکت کی جہاں بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بھی بطور ”شو سٹوپر“ واک کی۔اس موقع پر دونوں حسیناؤں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور فیشن شو پارٹی کو خوب انجوائے کیا، پارٹی کی تھیم سفید ہونے کے باعث دونوں نے ہی سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔


فیشن شو میں اداکاراؤں نے ڈیزائنرز سمیت مخلتف شوبز شخصیات کے ساتھ تصاویر بنوائیں، اس کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ خوب رقص بھی کیا۔دونوں شوبز سٹارز کی ایک ساتھ لی گئی تصاویر اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہیں جس میں کیپٹن نوید بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میرا دبئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -