”مہمان کھلاڑیوں کو پیشکش کی تھی کہ لاہور اور کراچی میں۔۔۔“ شامی سلوا کے افسوسناک بیان پر پی سی بی بھی میدان میں آ گیا، ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

”مہمان کھلاڑیوں کو پیشکش کی تھی کہ لاہور اور کراچی میں۔۔۔“ شامی سلوا کے ...
”مہمان کھلاڑیوں کو پیشکش کی تھی کہ لاہور اور کراچی میں۔۔۔“ شامی سلوا کے افسوسناک بیان پر پی سی بی بھی میدان میں آ گیا، ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کی درخواست پر صدراتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی گئی جبکہ مہمان کھلاڑیوں کو لاہور اور کراچی میں گولف کھیلنے اور شاپنگ کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی سلوا نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر غیر مناسب تبصرہ کیا ہے کیونکہ سری لنکا کرکٹ کی درخواست پر ہی صدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جبکہ مہمان کھلاڑیوں کو لاہور اور کراچی میں گولف کھیلنے اور شاپنگ کی پیشکش کے علاوہ دونوں شہروں میں حکومت کی جانب سے عشائیوں کا انتظام بھی کیا گیا تھا تاہم سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی کی ہر پیشکش اور دعوت کو ٹھکرایا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سری لنکا کرکٹ کے عہدیداران کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ شامی سلوا نے کھلاڑیوں کے ہوٹل میں ہی قیا ماور تین دنوں میں ہی بیزار ہونے کی بات کی تھی اور کہا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان جانے سے قبل معاملات کا ازسرنو جائزہ لینا ہو گا۔ 

مزید :

کھیل -