عمران خان دنیا کے مقبول لیڈر ، لٹیروں کو ان کی اصل جگہ پہنچانے کا وعدہ پورا کریں گے ،مشیر اطلاعات کا اعلان

عمران خان دنیا کے مقبول لیڈر ، لٹیروں کو ان کی اصل جگہ پہنچانے کا وعدہ پورا ...
عمران خان دنیا کے مقبول لیڈر ، لٹیروں کو ان کی اصل جگہ پہنچانے کا وعدہ پورا کریں گے ،مشیر اطلاعات کا اعلان

  



سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عمران خان دنیا کے مقبول لیڈر ہیں، مخالفین گمراہ کرنے کیلئے مہنگائی کا پروپیگنڈا کررہے ہیں، نواز شریف کے خط کوان کا بھائی ما ننے کیلئے تیار نہیں ہے ، لٹیروں کو ان کی اصل جگہ پہنچانے کا وعدہ پورا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان دنیاکے مقبول ترین لیڈرہیں، وزیراعظم ہرفورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہے ہیں۔ مخالفین گمراہ کر نے کیلئے مہنگائی کاواویلاکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی نے سر ے محل اورکسی نے ایون فیلڈاپارٹمنٹ بنائے۔اداکاری کرنےوالوں نے صرف قوم کولوٹا۔ گمراہ ٹولہ زلزلہ متاثرین کی مددکیلئے نظرنہیں آیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ قوم کے بچوں کواپناسیاسی ایندھن بناناچاہتے ہیں۔مولانافضل الرحمان مذہب کارڈاستعمال کرناچاہتے ہیں۔ نوازشریف کے خط کوان کابھائی ماننے کوتیارنہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں جمہوریت اورپارلیمنٹ کومضبوط بنائیں گے۔ معیشت مضبوط کرکے اداروں میں ریفارمزلائیں گے۔ 2خاندان اپنی سیاہ کاریوں کی وجہ سے جیلوں میں ہیں۔انہوں نے کہا سابق حکمرانوں نے خزانہ لوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔مولانافضل الرحمان کوملک نہیں حلو ے کی فکرہے،لٹیروں کوان کی اصل جگہ پہنچانےکاوعدہ پوراکریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی