ہر غیر قانی کام کیخلاف ایکشن ہوگا، خیبر پختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو وارننگ دیدی

ہر غیر قانی کام کیخلاف ایکشن ہوگا، خیبر پختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمان ...
ہر غیر قانی کام کیخلاف ایکشن ہوگا، خیبر پختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو وارننگ دیدی

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات خیبر پختونخواشوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن اداروں کودھمکیاں دے رہے ہیں ، ان کے ہر غیر قانونی کام کے خلاف ایکشن ہوگا، ہمیں پتہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے کون ہے ؟

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہرغیر قانون کام کیخلاف ایکشن ہوگا ، مولانا فضل الرحمان کے پیچھے صرف پیسہ ہے ۔ وہ اداروں کودھمکیاں دے رہے ہیں، کیا حکومت جاتی ہے تو مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم بن جائیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی ترقی کے لئے کوشاں ہیں ، ملک بہتری کی جانب گامزن ہے اور حکومتی اخراجات میں 36فیصد کمی آچکی ہے ، ملک کاتجارتی خسارہ 35فیصد کم کردیا ہے ۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے سے دور رہیں، امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے ، مولانا کو سیاسی نظام کو تلپٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بدعنوان عناصر کوجیلوں سے باہرنکالنے کے خواہاں ہیں۔ہم احتساب کا عمل روک دیں تو سارا معاملہ ٹھیک ہوجائے گا،ہم پتہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے پیچھے کون ہے ؟ ہم کسی کوبھی حکومتی رٹ کوچیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی