نوجوان دوشیزہ ہوائی جہاز کی محبت میں گرفتار، جسمانی تعلقات قائم کرنے کا بھی دعویٰ کردیا

نوجوان دوشیزہ ہوائی جہاز کی محبت میں گرفتار، جسمانی تعلقات قائم کرنے کا بھی ...
نوجوان دوشیزہ ہوائی جہاز کی محبت میں گرفتار، جسمانی تعلقات قائم کرنے کا بھی دعویٰ کردیا

  



برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوخواتین کی باہم محبت ایک حقیقت ہے مگر جرمنی کی ایک خاتون ایسی چیز سے محبت کرتی ہے اور اس کے ساتھ جسمانی تعلق بھی قائم کرتی ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ دی مرر کے مطابق مشعیل کوبکے نامی یہ 30سالہ خاتون برلن کی رہائشی ہے جو دیوقامت ہوائی جہاز بوئنگ 737-800کی محبت میں گرفتار ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ جہاز بھی اس سے اتنی ہی محبت کرتا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جسمانی تعلق بھی قائم کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشعیل کا کہنا تھا کہ ”میرا اور اس ہوائی جہاز کا معاشقہ گزشتہ 5سال سے چل رہا ہے۔ میرے لیے بوئنگ 737-800کسی بھی مرد سے زیادہ پرکشش ہے۔ میں نے اس جہاز کا نام ’شاتز‘ رکھا ہوا ہے جو کہ جرمن زبان کا لفظ ہے جس کا انگریزی ترجمہ ’ڈارلنگ‘ ہے۔ مجھے اس کے بہت زیادہ قریب آنے کا موقع اسی وقت ملتا ہے جب میں اس میں سفر کرتی ہوں۔ ان پانچ سالوں میں صرف ایک بار میں اسے ’ہینگر‘ میں ملی ہوں جہاں اسے پرواز لینڈ ہونے کے بعد کھڑا کیا گیا تھا۔میں نے اس کا ایک بڑے سائز کا ماڈل بھی بنوا رکھا ہے جو میرے گھر پر ہے اورمیں بستر میں اس کے ساتھ سوتی ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس