اسلام آباد میں شوارما بنانے والے شام کے شہری کا ایکسیڈنٹ ہونے کی افواہ ، حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد میں شوارما بنانے والے شام کے شہری کا ایکسیڈنٹ ہونے کی افواہ ، ...
اسلام آباد میں شوارما بنانے والے شام کے شہری کا ایکسیڈنٹ ہونے کی افواہ ، حقیقت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شام سے پاکستان آنے والا ایک نوجوان اسلام آباد میں شوارمے کی دکان چلاتا ہے جو کہ بہت مشہور ہو چکی ہے، کیونکہ اس کا شوارما پاکستان میں فروخت ہونے والے شوارمے سے بالکل مختلف ہے بلکہ وہی اصل شوارما ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اس نوجوان کا ایکسیڈنٹ ہونے کی خبر پھیلی۔ لوگوں نے اودھم مچا دیا کہ اس کا ایکسیڈنٹ منصوبہ بندی کے تحت علاقے کے دیگر شوارمہ بیچنے والے پاکستانیوں نے کروایا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ان کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر اس غلط خبر پر اس قدر کہرام مچا کہ پولیس کو بھی معاملے کی تحقیقات کرنی پڑ گئیں اور اب اس شامی نوجوان نے بھی اپنا ویڈیو بیان جاری کرکے اس خبر کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ نوجوان نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ اس کی ٹیم کے دو اراکین کا معمولی ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے دکان دو دن کے لیے بند کرنی پڑ گئی کیونکہ میں اکیلے تمام کام نہیں کر سکتا۔ وہ دونوں لڑکے سامان ہی لا رہے تھے کہ بائیک سے گر گئے۔ انہیں اتنی معمولی چوٹیں آئیں کہ ہسپتال بھی نہیں جانا پڑا۔ الحمد اللہ ہم تمام دوست خیریت سے ہیں اور آج واپس دکان پر پہنچ چکے ہیں۔“