بالی ووڈ بازی لے گیا، سعودی عرب کے اشتہارات میں کام کرنیوالی پہلی اداکارہ و ماڈل کا نام سامنے آگیا

بالی ووڈ بازی لے گیا، سعودی عرب کے اشتہارات میں کام کرنیوالی پہلی اداکارہ و ...
بالی ووڈ بازی لے گیا، سعودی عرب کے اشتہارات میں کام کرنیوالی پہلی اداکارہ و ماڈل کا نام سامنے آگیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سعودی عرب کے کمرشل میں کام کرنے والی پہلی خاتون ماڈل بن گئی ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق جیکولین نے سعودی کوسرئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک اشتہار میں کام کیا ہے۔ اس اشتہار میں جیکولین نے سکارف پہن رکھا ہوتا ہے۔ اداکارہ نے یہ اعزاز پانے کی خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کو اس سے آگاہ کیا۔

جیکولین نے حال ہی میں بالی ووڈ سے ساﺅتھ فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھا ہے جہاں انہوں نے پربھاس کی فلم ’ساہو‘ میں ایک آئٹم نمبر کیا۔ وہ اپنی آنے والی فلم ’ڈرائیو آن نیٹ فلیکس‘ کے لیے بھی بہت پرامید ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ’مس سیریل کلر‘ نامی ایک فلم میں بھی کام کر رہی ہیں۔ جیکولین نے فلم ”کِک 2“ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھاجس میں انہوں نے سلمان خان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار نبھایا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -