بھارت کے امیر ترین افراد کی 2019ءکی فہرست جاری، مکیش امبانی اب کس نمبر پر ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

بھارت کے امیر ترین افراد کی 2019ءکی فہرست جاری، مکیش امبانی اب کس نمبر پر ...
بھارت کے امیر ترین افراد کی 2019ءکی فہرست جاری، مکیش امبانی اب کس نمبر پر ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) فوربز انڈیا کی طرف سے بھارت کے امیر ترین افراد کی 2019ءکی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی مسلسل 12ویں سال بھی بھارت کے امیر ترین شخص قرار دیئے گئے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق رواں سال کی فہرست کے مطابق مکیش امبانی کے پاس 51.4ارب ڈالر کی دولت ہے۔ بھارت کے معروف صنعت کار گوتم ادانی نے گزشتہ سال اس تیزی سے دولت کمائی کے 8درجے اوپر آ کر بھارت کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے۔ ان کے اس 15.7ارب ڈالر کی دولت ہے۔

ٹیک ٹائیکون عظیم پریم جی گزشتہ سال بھارت کے دوسرے امیر ترین شخص تھے تاہم گزشتہ سال انہوں نے اپنی دولت کا بڑا حصہ فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کر دیا جس کے باعث وہ اس سال یک لخت دوسرے سے 17ویں نمبر پر چلے گئے۔ رواں سال ہندوجا بردرز کے مالک اشوک لیلینڈ تیسرے نمبر پر بھارت کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کے پاس 15.6ارب ڈالر کے اثاثے ہیں۔ چوتھے نمبر پر شپورجی پلونجی، پانچویں نمبر پر اودے کوتک اور چھٹے نمبر پر شیو نادر بھارت کے امیر ترین افراد قرار پائے جن کے پاس بالترتیب 15ارب ڈالر، 14.8ارب ڈالر اور 14.4ارب ڈالر کی دولت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -