حکومت نے مسلم لیگ ن سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ،حیران کن وجہ سامنے آگئی

حکومت نے مسلم لیگ ن سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ،حیران کن وجہ سامنے آگئی
حکومت نے مسلم لیگ ن سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ،حیران کن وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ا?زادی مارچ سے نمٹنے کے لیے مسلم لیگ ن کے اراکین سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خصوصی ہدف دے دیا۔مقامی اخبار ’روز نامہ جنگ ‘کے مطابق پنجاب حکومت نے جے یو آئی ف کے مارچ کے حامی ن لیگی ارکان سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ان لیگی ارکان سے رابطوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ماضی میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

مزید :

قومی -