بھارتی فوج کے مظفر آباد آنے کا انتظار نہیں کیا جائے ، امیرجماعت اسلامی کا سرینگر میں جنگ لڑنے کا مشورہ

بھارتی فوج کے مظفر آباد آنے کا انتظار نہیں کیا جائے ، امیرجماعت اسلامی کا ...
بھارتی فوج کے مظفر آباد آنے کا انتظار نہیں کیا جائے ، امیرجماعت اسلامی کا سرینگر میں جنگ لڑنے کا مشورہ

  



حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان کوبچانے کی لڑائی سرینگر میں لڑنا پڑے گی ، اس دن کا انتظار نہ کیاجائے جب بھارتی فوج مظفر آباد آجائے ۔

حیدر آباد میں کشمیر یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کوبچانے کی لڑائی سرینگر میں لڑنا پڑے گی ، اس دن کا انتظار نہ کیاجائے جب بھارتی فوج مظفر آباد آجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمان والوں نے ہمیشہ کفر کا مقابلہ ایمان کی طاقت سے کیا ہے ۔ شاہ لطیف کی دھرتی نے ہمیشہ ظالموں کیخلاف مظلوموں کا ساتھ دیاہے ، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری جمعہ پڑھنے کیلئے مساجد میں نہیں جاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی کلمہ اور پاکستان کے ساتھ الحاق کی جنگ لڑ رہے ہیں، بھارتی فوج نے سرینگر کو قبرستان بنادیاہے ، مقبوضہ کشمیر کواسی لاکھ افراد کی جیل بنادیا گیا ہے ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ادھر ادھر جارہے ہیں لیکن قومی لیڈروں سے بات نہیں کررہے ،پاکستان کو کشمیر کیلئے اقوام متحدہ کی طرف نہیں دیکھنا چاہئے ، کشمیری حریت قیادت جیلوں میں قید ہے اور حکومت کوئی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پتھر اٹھا کر بھارتی فوج سے لڑ رہے ہیں، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کا دنیا نے کیا ردعمل دیاہے ؟ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کھچڑ ی پک رہی ہے ، ہم کوپتہ ہے ، ایک نان ایشو کوایشو بناکر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی