بوائے فرینڈکے دوستوں کا لڑکی سے اجتماعی جسمانی تعلق قائم کرنے کا مطالبہ، تنگ آکر لڑکی نے ایسا قدم اٹھالیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

بوائے فرینڈکے دوستوں کا لڑکی سے اجتماعی جسمانی تعلق قائم کرنے کا مطالبہ، تنگ ...
بوائے فرینڈکے دوستوں کا لڑکی سے اجتماعی جسمانی تعلق قائم کرنے کا مطالبہ، تنگ آکر لڑکی نے ایسا قدم اٹھالیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  



گاندھی نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں ایک 20 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے دوستوں کی اجتماعی جسمانی تعلق قائم کرنے کے مطالبے سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔

راج کوٹ میں سونل وہرا نامی 20 سالہ طالبہ کی اس کے بوائے فرینڈ نے بوسہ لینے کی ویڈیو بناکر اپنے دوستوں کو دکھا دی۔ دوستوں نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد 12 ویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی جسمانی تعلق قائم کرنے کا مطالبہ شروع کردیا اور اسے بلیک میل کرنے لگے۔ جب بلیک میلنگ حد سے بڑھی تو لڑکی نے خود کو آگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

لڑکی نے اپنے خود کشی کے نوٹ میں لکھا ہے کہ اس کے بوائے فرینڈ جتیندر نے اس کی بوسہ لینے کی ویڈیو بنا کر اپنے دوستوں کو دی جنہوں نے متاثرہ کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ اس سارے معاملے میں سونل کی سہیلی گوری بھی ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی تھی اور ان کی مدد کر رہی تھی۔

پولیس کی تحقیقات میں متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرنے والوں کی شناخت جتندر ملک وانا، راہل وہرا، اکھل پرمار اور گوری ابھاڈیا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے راہل اور گوری کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید : جرم و انصاف