”شریف خاندان پر کبھی برا وقت نہ آتااگر یہ کام کرلیتے “، حسن نثار کی نشاندہی

”شریف خاندان پر کبھی برا وقت نہ آتااگر یہ کام کرلیتے “، حسن نثار کی نشاندہی
”شریف خاندان پر کبھی برا وقت نہ آتااگر یہ کام کرلیتے “، حسن نثار کی نشاندہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ شریف خاندان پر کبھی یہ وقت نہ آتا اگر پارٹی کے اندر کوئی ان کا گریبان پکڑنے والا ہوتا ، اگر کوئی ہوتا جو ان سے پوچھتا کہ کیا کررہے ہوتو آج یہ اس طرح رسوانہ ہورہے ہوتے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق میں گفتگو کرتے ہوئے “حسن نثار نے کہا کہ اگر حکومت کارکردگی نہیں دکھائے گی توان کو کوئی معافی نہیں ملے گی ، ان کو جھٹکا پہ جھٹکا ملتا رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا اس وقت سب  ہی ڈٹے ہوئے ہیں وہ بھی ڈٹے ہوئے جن گھروں سے اربوں نکلے ہیں اور وہ بھی جن سے ٹی ٹیاں پکڑی گئی ہیں،اب پتہ نہیں ان پر کیا عمل کرناہے؟حالانکہ بینکوں میں سارا ریکارڈ موجود ہے ۔
حسن نثار کا کہنا تھا کہ اربوں کی ٹی ٹیاں پکڑی جاتی ہیں اور جن لوگوں کو بھیجی جاتی ہیں ، وہ بھی پکڑے جاتے ہیں تو پتہ چلتاہے کہ یہ بھوکے ننگے ہیں اور یہ کبھی باہر تو کیا ان کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں ہیں لیکن اس کے باوجودبھی یہ ڈٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان پر کبھی یہ وقت نہ آتا اگر پارٹی کے اندر کوئی ان کا گریبان پکڑنے والا ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ہوتا تو آج یہ اس طرح رسوانہ ہورہے ہوتے ۔