احتساب کا عمل رکے گا نہیں، قومی وسائل لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا:عثمان بزدار

احتساب کا عمل رکے گا نہیں، قومی وسائل لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا:عثمان ...
احتساب کا عمل رکے گا نہیں، قومی وسائل لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا:عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ایک برس کے دوران عام آدمی کی فلاح کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں ۔ احساس پروگرام، کم لاگت ہاوسنگ سکیم، پناہ گاہیں اور صحت انصاف کارڈ جیسے بڑے پروگرام عام آدمی کیلئے ہیں ۔سرکاری اداروں میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی لوٹ مار اور کرپشن کے باعث ملک کی معیشت تباہ ہوئی ۔سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت کا دیوالیہ نکل گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خراب معاشی صورتحال کو ایک سال کی انتھک محنت کے باعث درست سمت کی جانب گامزن کیا گیا ہے اور حکومت کے معیشت کی مضبوطی کے لئے کئے گئے سخت فیصلے بار آور ثابت ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلا خوف قومی دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کو اب بلا امتیاز احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کرپٹ ٹولے سے لوٹی ہوئی دولت واپس لینا ہر پاکستانی کی آواز ہے اور احتساب کا عمل رکے گا نہیں، قومی وسائل لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔