سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات سے سب کو فائدہ ہو گا: ولادی میر پیوٹن

سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات سے سب کو فائدہ ہو گا: ولادی میر ...
سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات سے سب کو فائدہ ہو گا: ولادی میر پیوٹن

  



ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کی بھرپور کوشش کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات سے سب کو فائدہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) خود ایران کیساتھ مسائل حل کر سکتے ہیں جبکہ ماسکو اس حوالے سے مثبت پیش رفت کی بھرپور کوشش کرے گا۔ایران اور دیگر ممالک کے درمیان 2015ءکے جوہری معاہدے پر اختلافات ہیں جبکہ عالمی توانائی ایجنسی کہہ چکی ہے کہ ایران قوانین کی پاسداری کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آرامکو تنصیبات پر حملے کی تحقیقات میں مدد کر رہے ہیں جبکہ مصر ،اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے بھی کر رہے ہیں جس کا ایران بھی حصہ ہے۔

ولادی میر پیوٹن نے اس موقع پر روس اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں اضافے کا کریڈٹ محمد بن سلمان کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے میں سعودی ولی عہد کا کردار ہے جبکہ روس کیساتھ فوجی تعلقات کا آغاز بھی محمد بن سلمان نے کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں داخلی کشیدگی پرامن طریقے سے حل ہونی چاہئے ، شام کے مسئلے کے حل کیلئے ایران اور ترکی سے مل کر کام کر رہے ہیں البتہ سعودی عرب کے بغیر شام کے مسئلے کے بہتر حل پر پہنچنا ممکن نہیں ہو گا ۔

مزید : بین الاقوامی