وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ڈومور کا ...
وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا

  



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق امریکہ نے حالیہ سالوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے تاہم یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ بات امریکہ کی قائم مقام نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے امریکی محکمہ خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے کہی۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ”پاکستان نے لشکرطیبہ کے 4رہنماﺅں کو گرفتار کر لیا ہے اور ہم اس اقدام کو خوش آمدید کہتے ہیں۔لشکرطیبہ کے حملوں کے نشانہ بننے والے افراد کا استحقاق ہے کہ وہ حافظ سعید سمیت ان لوگوں کو عدالتوں کا سامنا کرتے دیکھیں۔“اگلی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ”جیسا کہ عمران خان خود بھی کہہ چکے ہیں، پاکستان کو اپنے مستقبل کے لیے دہشت گرد گروپوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے ہر ممکن روکنا ہو گا۔“واضح رہے کہ جمعرات کے روز حافظ سعید کے 4ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔ حافظ سعید خود بھی اسی الزام میں گرفتار اور جولائی سے جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

مزید : بین الاقوامی