چینی صدر سے ملاقات لیکن پھر مودی نے ساحل پر ایسا کام شروع کردیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

چینی صدر سے ملاقات لیکن پھر مودی نے ساحل پر ایسا کام شروع کردیا کہ پوری دنیا ...
چینی صدر سے ملاقات لیکن پھر مودی نے ساحل پر ایسا کام شروع کردیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر ژی جن پنگ بھارت کے دورے پر ہیں جہاں ان کی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک جزیرے پر واقع شہر مہابلی پورم میں وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات ہوئی۔ چینی صدر سے ملاقات میں کیا کچھ ہوا، اس سے قطع نظر، اس ساحلی شہر میں نریندرمودی نے ایک اور ایسا کام کر ڈالا کہ پوری دنیادنگ رہ گئی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی مہابلی پورم کے ساحل پر گئے اور وہاں ساحل پر موجود کچرا اٹھاتے رہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کا ٹراﺅزر شرٹ پہنے ننگے پاﺅں ساحل پر چل رہے ہوتے ہیں اور وہاں پڑے شاپنگ بیگ، بوتلیں اور دیگر کچرا اٹھا رہے ہوتے ہیں۔ وہ اس کچرے کو ایک شاپر میں ڈالتے جاتے ہیں اور 3منٹ سے زائد دورانیے کی اس ویڈیو کے اختتام پر کچرے سے بھرا شاپر ایک اہلکار کو تھما دیتے ہیں۔


ٹویٹ میں نریندر مودی نے لکھا کہ ”آج صبح مہابلی پورم کے ساحل پر جاگنگ کی اور کچرا اٹھایا۔ اس کام میں 30منٹ لگے۔ میں نے جو کچرا اکٹھا کیا وہ ہوٹل سٹاف کے رکن جیاراج کو دیا۔ آئیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے عوامی مقامات صاف ستھرے ہوں۔ آئیں یہ بھی کوشش کریں کہ ہم فٹ اور صحت مند رہیں۔“