سعودی عرب کی سیاحوں کیلئے آن لائن ویزہ سہولت متعارف لیکن پاکستانی اور بھارتی شہری اپلائی کرسکتے ہیں یا نہیں؟

سعودی عرب کی سیاحوں کیلئے آن لائن ویزہ سہولت متعارف لیکن پاکستانی اور بھارتی ...
سعودی عرب کی سیاحوں کیلئے آن لائن ویزہ سہولت متعارف لیکن پاکستانی اور بھارتی شہری اپلائی کرسکتے ہیں یا نہیں؟

  



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے سیاحوں کے لیے آن لائن ویزے کی سہولت متعارف کروا دی ہے اوراب تک 49ممالک کے شہری یہ ویزہ حاصل کرنے کے اہل قرار دیئے ہیں، جن میں پاکستانی اور بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ یہ ویزہ سعودی سفارتخانوں کے علاوہ سعودی ٹورازم ویب سائٹ visa.visitsaudi.comکے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے جس کی فیس 440ریال (تقریباً18ہزار روپے)ہے۔

یہ ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزہ ہو گا جس پر آپ 90دن سعودی عرب میں گزار سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کے علاوہ سعودی ٹورازم کی ایپلی کیشن اپنے فون میں انسٹال کرکے وہاں سے بھی ویزے کے لیے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ شرائط میں آپ کو سعودی عرب میں قیام کی جگہ کا ثبوت، ریٹرن ٹکٹ، ملازمت کا ثبوت اور بینک سٹیٹمنٹ دینی ہو گی۔ اس کے علاوہ اپنی شناختی دستاویزات ، گھر کا ایڈریس اور سعودی عرب میں سفر کی تفصیل مہیا کرنی ہو گی۔

مزید : عرب دنیا