آپ تیز چلتے ہیں یا آہستہ ؟ ادھیڑ عمر میں سست چلنے والوں کے بارے میں انتہائی حیران کن انکشاف منظرعام پر

آپ تیز چلتے ہیں یا آہستہ ؟ ادھیڑ عمر میں سست چلنے والوں کے بارے میں انتہائی ...
آپ تیز چلتے ہیں یا آہستہ ؟ ادھیڑ عمر میں سست چلنے والوں کے بارے میں انتہائی حیران کن انکشاف منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگ تیز قدموں سے چلتے ہیں اور کچھ سست روی سے۔ آج تک ہم اسے عادت ہی خیال کیا کرتے تھے لیکن اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس حوالے سے حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ 45سال کی عمر میں جو لوگ سست روی سے چلنا شروع کر دیتے ہیں ان کے دماغ تیز قدم چلنے والے ان کے ہم عمروں کی نسبت کہیں زیادہ بوڑھے ہوتے ہیں۔ اور صرف دماغ ہی نہیں بلکہ ان لوگوں کے پھیپھڑے اور مدافعتی نظام اور دانت بھی تیز قدم چلنے والوں کی نسبت کمزور ہوتے ہیں۔
ڈوک یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی اینڈ نیوروسائنس کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 45سال کی عمر کے سینکڑوں افراد پر تجربات کیے۔ انہوں نے ان کی چلنے کی رفتار اور ان کے دماغ سمیت دیگر اندرونی اعضاءکی کارکردگی کا معائنہ کیا اور نتائج مرتب کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ لین جے ایچ راسموسین کا کہنا تھا کہ ”45سال کی عمر میں لوگوں کے چلنے کی رفتار ان کے جذبات اور مختلف جسمانی اعضاءکی کارکردگی سے منسلک ہوتی ہے۔ اس عمر میں سست چلنے والوں کے جہاں دماغ اور دیگر اعضاءکمزور ہوتے ہیں وہیں ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ دوسروں کی نسبت فرسٹریشن، ڈپریشن اور دیگر عارضوں کا بھی زیادہ شکار ہوتے ہیں اور ان کا آئی کیو لیول بھی بہت کم ہوتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -