دبئی میں پانی سپلائی کرنیوالے ایک پاکستانی کو شرمناک الزام میں پکڑلیاگیا

دبئی میں پانی سپلائی کرنیوالے ایک پاکستانی کو شرمناک الزام میں پکڑلیاگیا
دبئی میں پانی سپلائی کرنیوالے ایک پاکستانی کو شرمناک الزام میں پکڑلیاگیا

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی شخص کو 14سالہ بھارتی لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ شخص پانی گھروں پر پہنچانے کا کام کرتا تھا۔ واقعے کے روز وہ البرشا کے علاقے میں اس بھارتی خاندان کے گھر پانی دینے گیا جہاں 14سالہ لڑکی کو اکیلا پا کر اس کے ساتھ مبینہ طور پر دست درازی کی کوشش کی۔

لڑکی نے اپنے والدین کو بتایا کہ ”جب وہ شخص گھر پر آیا تو اس نے مجھے ایک گلاس پانی دینے کو کہا۔ جب میں گلاس لے کر آئی تو اس نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور بوسہ لینے کی کوشش کی۔اس نے مجھے کہا کہ وہ مجھے رقم دے گا اگر میں اسے ایک تحفہ دوں۔ یہ کہہ کر اس نے میرے ہونٹوں کی طرف اشارہ کیا۔ یہ دیکھ کر میں رونے لگی ، جس پر وہ ڈر کر باہر بھاگ گیا۔ رپورٹ کے مطابق 32سالہ ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں 24اکتوبر کو اس مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا