”میں گارنٹی دیتا ہوں کہ تیسرے میچ میں۔۔۔“ ویرات کوہلی نے دبنگ اعلان کر دیا

”میں گارنٹی دیتا ہوں کہ تیسرے میچ میں۔۔۔“ ویرات کوہلی نے دبنگ اعلان کر دیا
”میں گارنٹی دیتا ہوں کہ تیسرے میچ میں۔۔۔“ ویرات کوہلی نے دبنگ اعلان کر دیا

  



پونے (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے باوجود بھی کوئی کھلاڑی آرام سے نہیں بیٹھے گا بلکہ ہم تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر مخالف ٹیم کو وائٹ واش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو اننگز اور 137 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ”ٹیسٹ چیمپین شپ کو مدنظر رکھ کر دیکھا جائے تو ہر میچ اہمیت کا حامل ہے چاہے وہ ہوم سیریز کا میچ ہو یا اوے سیریز ہو، لہٰذا ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔“

انہوں نے کہا کہ ”کوئی کھلاڑی کسی بھی مرحلے پر ریلیکس نہیں ہو گا اور ہم تیسرے میچ کو بھی کسی نتیجے پر پہنچائیں گے اور پرامید ہے کہ جیت کر سیریز وائٹ واش کریں گے، یہ میری گارنٹی ہے۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں اجنکیا ریحانے کیساتھ بیٹنگ کر کے بہت لطف آیا اور جب ہماری پارٹنرشپ قائم ہو گئی تو ہم میچ کو آگے لے گئے۔“

مزید : کھیل