پی ٹی آئی رہنماﺅں کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

پی ٹی آئی رہنماﺅں کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
پی ٹی آئی رہنماﺅں کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماﺅں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کیساتھ ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماءجہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری نے مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : قومی